پاکستان کرکٹ سکواڈ کے 42 ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے

 


کرائسسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں موجود ‏پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے 46 ارکان میں سے 42 کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے ہیں ۔تاہم اس کے باوجود ابھی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نہیں مل سکی، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق نئے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹس میں 3 کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ کیسز ہسٹورک ہیں یا نہیں جب کہ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

کیوی وزارت صحت کے مطابق فوری طور پر کھلاڑیوں ٹریننگ کی ابھی اجازت نہیں دی اور اس کا فیصلہ متعلقہ میڈیکل آفیسر کی جانب سے رپورٹ پر ہوگا جس میں وہ اس بات کی تسلی کرے گا کہ کوویڈ 19 وائرس کی کسی دوسرے کو منتقلی کا اب کوئی امکان نہیں اور سب کھلاڑی کلئیر ہیں،، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، 




سکواڈ میں شامل سرفرازاحمد۔ روحیل نذیز۔ نسیم شاہ۔ محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام نے قومی سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا تھا۔



پاکستان کرکٹ بورڈ  کے حکام نے نیوزی لینڈ میں موجود اپنی ٹیم کو کہا ہے،،،کہ حوصلہ رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے، سکواڈ کے تمام اراکین اپنا خیال رکھیں ہم جانتے ہیں یہ وقت مشکل ہے۔  
انشاء اللہ جلد ہی یہ مشکلات دور ہو جائیں گی

Comments

Popular posts from this blog

Messi vs Ronaldo

Chelsea